ابنا: تیونس کی اسلامی پارٹی النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی نے سعودی عرب کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر عوامی طاقت کو کچلنے کی کوشش کی تو اس ملک میں وقت سے پہلے انقلاب آجائےگا بعض بادشاہوں نے پیغام سن لیا ہے انھوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کو طاقت عوام کے حوالے کردینی چاہیے عوامی اختیارات کو سلب نہیں کرنا چاہیے راشد الغنوشی نے کہا کہ سعودی جوان خود کو تینس کے جوانوں سے کم نہیں سمجھتے ہیں لہذا وہ بھی اپنے ملک میں انقلاب اورتبدیلی چاہتے ہیں واضح رہے کہ سعودی عرب میں جاری عوامی احتجاجات میں 4 جوانوں کو گولی مار کر شہید کردیا گيا ہے اور سعودی عرب بحرین اور اپنے ملک میں عوامی احتجاجات کو پوری قوت کے ساتھ کچل رہی ہے اور اس میں اسے امریکہ اور اسرائيل کی حمایت بھی حاصل ہے۔........ /169
3 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282099
تیونس کی اسلامی پارٹی النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر عوامی طاقت کو کچلنے کی کوشش کی تو اس ملک میں وقت سے پہلے انقلاب آجائےگا بعض بادشاہوں نے پیغام سن لیا ہے۔